ڈیرہ، وفاقی محتسب میں 32درخواستوں پرفیصلے

ڈیرہ، وفاقی محتسب میں 32درخواستوں پرفیصلے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ غازیخان. (نمائندہ خصوصی+ سٹی رپورٹر) وفاقی محتسب آفس ملتان کے مشیر چوہدری عبد الحمید نے ڈیرہ غازی خان میں وفاقی محکموں سے متعلق عوام کی 32 درخواستوں پر کیسز کی سماعت (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)


کرتے ہوئے فیصلے جاری کئے۔زیادہ کیسز میپکو سے متعلق تھے۔ایڈوائزر وفاقی محتسب چوہدری عبد الحمید نے ریجنل دفتر صوبائی محتسب ڈیرہ غازی خان  میں میپکو کوٹ چھٹہ سے متعلق 14،میپکو راجنپور کے تین،میپکو ڈی جی خان کے چار اور میپکو تونسہ سے متعلق وصول عوام کی درخواستوں کی سماعت کی درخواست دہندگان کے ساتھ وفاقی محکموں کے افسران بھی موجود تھے۔ ایڈوائز وفاقی محتسب چوہدری عبد الحمید نے کہا کہ وفاقی محتسب پاکستان سید طاہر شہباز کی ہدایت پر کیسز کا فیصلہ ہرصورت 60 روز کے اندر کرنا ہوتا ہے تاہم تحصیل اور ضلعی سطح پر سماعت کئے گئے مقدمات کا فیصلہ 30 روز کے اندر کیا جاتا ہے۔وفاقی محتسب نے گزشتہ سال تقریبا 70 ہزار کیسز کے فیصلے کیے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے پاس درخواست دائر کرنے کیلئے کسی وکیل اور فیس کی ضرورت نہیں۔آن لائن کے ساتھ سادہ کاغذ پر تحریر درخواست علاقائی اور ھیڈ آفس میں بھجوائی جاسکتی ہے۔وفاقی محتسب کے افسران عوام کی دہلیز پر آکر ان کی درخواستوں کی سماعت کرکے فوری اور سستا انصاف فراہم کرتے ہیں۔عوام بلا جھجک وفاقی محتسب سے رجوع کریں۔ ایڈوائزر چوہدری عبد الحمید نے کہا کہ سال 2019 کو وفاقی محتسب سے متعلق عوامی آگاہی کے سال کے طور پر منایا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ وفاقی محتسب کے فیصلوں کے خلاف  ایک ماہ کے اندر نظر ثانی درخواست دائر کرنے کے ساتھ صدر پاکستان کو بھی اپیل کی جاسکتی ہے۔
فیصلے