حضوراکرم کی سیرت عالمگیر، آفاقی ، جامع اورمکمل ہے، ڈاکٹر نوراحمد

      حضوراکرم کی سیرت عالمگیر، آفاقی ، جامع اورمکمل ہے، ڈاکٹر نوراحمد

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسلامےہ ےونےورسٹی بہاول پور مےں عےد مےلاد النبی کی مناسبت سے ربےع الاول کے مبارک مہےنے کی تقرےبات جاری ہےں۔ انجےنئر پروفےسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر کی خصوصی ہداےت پر تمام فےکلٹےوں اور کےمپسز مےں نعت خوانی اور سےرت النبی سےمےنار کا انعقاد کےا جا رہا ہے۔نعت خوانی کی مرکزی تقرےب اور سےمےنار بغداد الجدےد کےمپس مےں منعقد ہوا۔ اس موقع پر ڈاکٹر نور احمد شہتاز، ڈائرےکٹر شےخ زےد اسلامک سنٹر ےونےورسٹی آف کراچی و ممبر اسلامک کونسل آف آئےڈےالوجی نے خصوصی (بقیہ نمبر18صفحہ12پر )

طور پر خطاب کےا۔ انہوں نے سےرت طےبہ کی روشنی مےں اےک صالح معاشرے کے خدوخال بےان کےے۔ انہوں نے کہا کہ حضور اکرم کی سےرت پاک عالمگےر ، آفاقی، جامع اور مکمل ہے۔ نبی پاک حضرت محمد مصطفی کی حےات طےبہ کے مختلف پہلوﺅں پر سےر حاصل گفتگو کرتے ہوئے آپ کی تعلےمات کو ہر شخص اور ہر زمانے کے لےے مشعلِ راہ قرار دےااور اساتذہ اور طلبہ وطالبات کے قلوب واذہان کو حضور اکرم کے ارشادات سے منور کےا۔ ان کے خطبے کا مرکزی نقطہ آنحضرت کی ذاتِ مبارکہ تھی اور اس حوالے سے بھی اہم ترین بات کائنات میں آنحضرت کی مرکزیت تھی۔ حضور اکرم صلی اللہ علےہ والہ وسلم کی حےات طےبہ ہمارے لےے بہترےن نمونہ ہے ۔ ہم اُسوہ حسنہ کی پےروی کر کے دنےا اور آخرت سنوار سکتے ہےں اور اسلام کی صحےح تعلےمات پر عمل کر کے اپنے آپ کو دنےا وآخرت مےں سرخرو کر سکتے ہےں۔ نبی کرےم نے حصول علم کادرس دےا ۔ ہمےں چاہےے کہ اپنے آپ کو تحصےل علم کے لےے وقف کر دےں کےونکہ ےہی کامےابی کی اصل کنجی ہے ۔ مہمان مقرر نے شانِ رسالت بیان کرتے ہوئے کہا کہ آپ کا اسمِ گرامی محمدکے معنی بار بار تعریف کیے جانے کے ہیں اور آپ کی شان میں اس طرح کی محفلوں کا انعقاد انتہائی قابلِ تعریف امر ہے۔شاعر مشرق علامہ اقبال نے اسی بنیاد پرکہا کہ”قوتِ عشق سے ہر پست کو بالا کر دے، دہر میں اسمِ محمد سے اُجالا کردے“۔ حضور نے تاریخ انسانی میں پہلی بار نسلی امتیاز کی نفی کی اور میرٹ کی بالادستی کو یقینی بنایا۔ ہماری بھلائی بھی اسی میں ہے کہ تمام فرقوں میں موجود مثبت پہلوﺅں کو اُجاگر کریں اور بطور اُمت اتحاد کو اپنی طاقت بناتے ہوئے امن وسلامتی کے علمبردار بنیں۔چےئر پرسن شعبہ عربی پروفےسر ڈاکٹر راحےلہ خالد قرےشی نے خطبہ استقبالےہ دےتے ہوئے اس مبارک مہےنے کی مناسبت سے مختلف تقرےبات کا احوال پےش کےا۔ اس موقع پر انجےنئر پروفےسر ڈاکٹر اطہر محبوب وائس چانسلر نے نعت خوانی مےں پہلی تےن پوزےشنز حاصل کرنے والے طلبہ وطالبات کو توصےفی اسناد عطا کےں۔تقرےب مےں ملک حبےب اللہ بھٹہ، نصےر احمد ناصر صدر پرےس کلب ، اسلام ضمےرسےنئر صحافی اور دےگر معززےن ، اساتذہ کرام اور طلبہ وطالبات نے کثےر تعداد مےں شرکت کی۔ربےع الا ول کے سلسلے مےں ےونےورسٹی کے عباسےہ کےمپس ، خواجہ فرےد کےمپس اور بغداد الجد ےد کےمپس مےں چراغاں کا اہتمام کےا جائے گا۔

ڈاکٹر نوراحمد

مزید : ملتان صفحہ آخر