جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، ژالہ باری سے موسم سرد

جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ، ژالہ باری سے موسم سرد

  



ہارون آباد،چوک سرور شہید ، کہروڑ لعل عیسن ، بہاولپور (نامہ نگار، نمائندہ پاکستان،سپیشل رپورٹر ، ڈسٹرکٹ رپورٹر)جنوبی پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش ژالہ باری سے موسم سردہوگیا دوسری جانب نشیبی علاقے بھی زیر آب آگئے جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید مشکلات کاسامنا کرنا (بقیہ نمبر19صفحہ12پر )

پڑا ۔سردی کی شدت میں اضافے کے ساتھ ہی گیس بحران بھی شدت اختیارکرگئی ہے تفصیل کے مطابق ہارو ن آباد اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی تیز بارش اور ژالہ باری ، موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ہارون آباد اور گردونواح میں گرج چمک کیساتھ تیز بارش ہونے کیساتھ ساتھ ہلکی ژالہ باری بھی ہوئی جس کے باعث موسم سرد اور خوشگوار ہوگیا ، تیز بارش کے باعث نشیبی علاقے زیر آب آگئے ، سڑکوں اور چوکوں پر پانی کھڑا ہوگیا جس سے عام شہریوں کیساتھ ساتھ ٹریفک کی آمدورفت میں دشواری کا سامنا کرنا پڑا ، دوسری جانب موسم سرما کی پہلی بارش کے باعث شہریوں نے آلودگی اور گردوغبار سے سکھ کا سانس لیا اور لوگوں کے چہرے خوشی سے کھل اُٹھے ، متعدد لوگوں نے اپنے دفاتر میں کام کاج کو کچھ وقت کیلئے چھوڑ کر بارش کا نظارہ کرنے لگے ۔ چوک سرور شہید اور گردو نواح میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری، موسم سرد ہو گیا ،لوگوں نے گرم کپڑے نکالئے انڈوں اور خشک میوہ جات کی مانگ میں اضافہ ،تفصیل کے مطا بق گذشتہ روز چوک سرور شہید اور گردونواح میں موسم سرما کی پہلی بارش اور ژالہ باری نے سردی میں اضافہ کر دیا ،چوک سرور شہید ، اڈا فیض آباد ،پیر جگی موڑ اور چک نمبر523/TDAمیں بارش کے ساتھ ساتھ ژالہ باری نے زمین پر سفید چادر اوڑھ دی،بارش اور ژالہ باری کی وجہ سے سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے موسم سرد ہو نے کے ساتھ ہی انڈوں اور خشک میوہ جات کی ڈیمانڈ میں بھی اضافہ ہو گیا ہے ،لو گوں نے گرم کپڑوں کا استعمال شروع کر دیا ہے ،بارش کے باعث سموگ کی شدت میں کمی واقع ہو جائے گی علاوہ ازیںکروڑمیں موسم سرماکی بارش وارڈ 5میں سیوریج کانظام درہم برہم تین تعلیمی اداروں کی گلی میں سیوریج پائپ لائن بند ھونے کی وجہ سے بارش کا پانی روڈ پرجمع ھوگیا سکول کے بچوں اورشہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا میونسپل کمیٹی کے ارباب اختیارکی آنکھوں سے اوجھل واضح رھے کہ اس روڈ پر دو بڑے پرائیویٹ تعلیمی ادارے ,اکیڈمیاں اورجامع مسجد اوربڑادینی ادارہ بہی موجود ھے اس کے علاوہ شہر کی گنجان آبادی کی مین گزرگاہ بہی ھے۔دریں اثناءسردیاں شروع ہوتے ہی سوئی گیس کی بندش کاسلسلہ شروع بہاولپورشہرریاض کا لونی گارڈن ٹاﺅن میں کئی روز سے سوئی گیس بندشہری بھوکے سونے لگے فوری نوٹس لینے کامطالبہ تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ گارڈن ٹاﺅن کے رہائشی محمدشفیق عرف گڈو نے پریس کلب آ کربتایاکہ ان کے علاقے میں گزشتہ ایک ہفتہ سے گیس بندہے جس کی وجہ سے بچوں کے ناشتہ اورکھاناپکانے میں شدید دشواری کاسامناکرناپڑرہاہے انہوںنے بتایاکہ بسااوقات گیس نہ ہونے کی وجہ سے کھاناہی نہ پکاسکتے ہیں اوربھوکے سوناپڑتاہے مکینوں نے حکام بالاسے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے۔

بارش

مزید : ملتان صفحہ آخر