فوڈسیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں 5فوڈ پوائنٹس سیل، لاکھوں کے جرمانے

فوڈسیفٹی ٹیموں کی کارروائیاں 5فوڈ پوائنٹس سیل، لاکھوں کے جرمانے

  



ملتان ( سپیشل رپورٹر ) فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملتان میں کارروائی کرتے ہوئے کیمیکلز، سٹارچ کی ملاوٹ ،ملاوٹی کھویا تیار کرنے(بقیہ نمبر20صفحہ12پر )

، لائسنس کی عدم دستیابی،ملازمین کے میڈیکلزکی عدم دستیابی پر نگینہ بیکرز،لیہ میں وڑائچ سویٹس اینڈ بیکرز پروڈکشن یونٹ جبکہ رحیم یار خان میں جاوید کھویا اینڈ کریانہ سٹورکو سیل کردیا۔ اسی طرح ڈیرہ غازی خان میں چیکنگ کے دوران سابقہ ہدایات پر عمل نہ کرنے ملاوٹی کھلے مصالحہ جات کی فروخت سابقہ ،اشیائے خورونوش پر لیبلنگ نہ ہونے اور ناقص صفائی کے انتظامات پرطاہر کریانہ سٹور کو سربمہرکیا گیا۔مزید برآں راجن پور کی فوڈ سیفٹی ٹیم نے گلی سڑی سبزیوں کے استعمال ،ملازمین کے میڈیکل سرٹیفیکیٹ نہ ہونے،حشرات کی موجودگی اور غیر معیاری سٹوریج کی بناءپر خان ہوٹل کوسیل کیا۔علاوہ ازیں ملتان، لودھراں، خانیوال، بہاولپور اور بہاولنگر میں چیکنگ کر تے ہو ئے مختلف فوڈ پوائنٹس کو مضر صحت اشیاءکی فروخت اور صفائی کے ناقص انتظامات پر164,000کے جرمانے عائد کیے۔اسی طرح لیہ، راجن پور، رحیم یار خان اور گردونواح میںپنجاب فوڈ اتھارٹی قوانی کی خلاف ورزیوں پر 96,000 کے جرمانے عائد کیے گئے۔جنوبی پنجاب میںکی گئی کارر وائیوں کے دوران بھاری مقدار میںملاوٹی، حشرات زدہ مٹھائیاں،زائدالمیعاداشیائے خورونوش،کیمیکلز اورمضرصحت خوراک کو تلف کیا گیا۔فوڈ سیفٹی ٹیموں نے مزید چیکنگ کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزیوں پرحتمی نوٹسزبھی جاری کیے۔

فوڈ پوانٹس

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...