غیر ت کے نام پر لڑکی قتل، ایک شخص حادثے کی نذر ، نوجوان کی خودکشی

غیر ت کے نام پر لڑکی قتل، ایک شخص حادثے کی نذر ، نوجوان کی خودکشی

  



وہاڑی،ڈیرہ غازی خان، جودھ پور ، نوا ں شہر ، رحیم یارخان ( بیورو رپورٹ +نمائندہ خصوصی +نمائندہ پاکستان)غیرت کے نام پر بھائی نے بہن کو قتل کردیا ۔ٹریفک حادثے میں ایک شخص چل بسا نہر سے لاش برآمد ہوئی جبکہ نوجوان نے خود کشی کرلی تفصیل کے مطابقجوگی محلہ میں غیرت (بقیہ نمبر22صفحہ12پر )

کے نام پر 18 سالہ لڑکی کو اسے کے بھائی نے ڈنڈوں کے وار کرکے قتل کردیا پولیس تھانہ سٹی نے موقع سے ملزم کو آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیا واقعات کے مطابق وہاڑی میںایک اور ہوا کی بیٹی غیرت کی بھینٹ چڑھ گئی جوگی محلہ 9-11 میں بلال اپنی بہن 18 سالہ نادیہ کو غلام عباس نامی رشتہ دارکے ساتھ دیکھ کر طیش میں آگیا اور ڈنڈوں کے وار کرکے ادھ موا کردیا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی اطلاع ملنے پر پولیس تھانہ سٹی نے ملزم کو موقع سے آلہ قتل سمیت گرفتار کرلیاپولیس نے نعش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردی ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ آنر کلنگ سینکشن لگاکر مقدمہ درج کیا جائے گا اور ملزم کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ادھر ڈیرہ غازیخان کے قریب غازیگھاٹ کے مقام پر زیتون ھوٹل کے سامنے ڈیرہ کی جانب سے آنے والی تیز رفتارکار ڈرائیور کی غفلت اورلاپرواھی کے سبب بے قابو ھوکر سامنے سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثہ کی نتیجہ میں کار میں سواربستی لشاری محمد پور کا رھائشی 36سالہ نوجوان اعجاز موقع پر جانبحق ھوگیا جبکہ محمد پور کے ھی رھائشی غلام مصطفی راشداورامجد حسین زخمی ھوگئے ریسکیو اھلکاروں نے واقعہ کی اطلاع ملتے ھی جائے حادثہ پر پہنچ کر لاش اور زخمیوں کو ٹیچنگ ھسپتال منتقل کر دیا۔ جبکہ دراھمہ پولیس نے حادثہ کی رپٹ درج کر لی ھے۔دریں اثناءتھانہ بارہ میل حدود ماڑی سہو کے قریب سدھنائی کینال سے ایک بزرگ شخص کی نعش ملی ہے جس کی اطلاع مقامی لوگوں نے پولیس کی دی پولیس تھانہ بارہ میل موقع پر پہنچ گئی نعش کو قبضہ میں لے لیا تاہم دریں اثناءاس نعش کے ورثاءبھی موقع پر پہنچ گئے پولیس نے نعش کو ورثاءکے حوالے کردیا نعش کی پہچان اللہ دتہ ولد خادم حسین سکنہ بارے والا سے ہوئی ہے ورثاءکے مطابق نہر میں کو د جانے والا شخص کافی دنوں سے غائب تھا اور ہم اس کی تلاش ہر جگہ گئے ہیں تاہم اس معاملے چھان بین کے لیے مقامی پولیس تفتیش کررہی ہے ۔علاوہ ازیںمدینہ کالونی کارہائشی22سالہ نوجوان شہباز علی جو کہ پسند کی شادی کرنے کا خواہش مند تھا والدین کے انکار پر دلبرداشتہ ہوکر اس نے بھاری مقدار مےں گندم مےں رکھنے والی زہریلی گولیاںکھالی‘ حالت تشویشناک ہونے پرورثاءنے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود شہباز علی جسم مےں زہر پھیل جانے کے باعث جانبرنہ ہوپایااور دم توڑگیا۔

قتل، حادثات

مزید : ملتان صفحہ آخر


loading...