اچھی خان فلم ”جگا جگ دا“میں شفقت چیمہ کے والد کے روپ میں

اچھی خان فلم ”جگا جگ دا“میں شفقت چیمہ کے والد کے روپ میں

  



لاہور(فلم رپورٹر)شاہد مہربان کی ڈائریکشن میں بنائی جانے والی نئی پنجابی فلم ”جگا جگ دا“میں سینئر اداکار اچھی خان معروف ولن ورسٹائل فنکار شفقت چیمہ کے والد کا کردار ادا کررہے ہیں۔”پاکستان“سے گفتگو کرتے ہوئے اچھی خان نے کہا کہ میں نے بہت ساری فلموں میں شفقت چیمہ کے بیٹے کا کردار ادا کیا ہے یہ پہلی مرتبہ ہے جب میں ان کے والد کے رول میں نظر آؤں گا۔”جگا جگ دا“روائتی ڈگر سے ہٹ کر منفرد موضوع پر بنائی جانے والی فلم ہے اس فلم کی خاص بات کرداروں کی مناسبت سے فنکاروں کا انتخاب ہے۔ڈائریکٹر شاہد مہربان فلم کے ایک ایک سین پر محنت کررہے ہیں۔فلم کی کامیابی یا ناکامی کا فیصلہ عوام کرتے ہیں کیونکہ وہ سب سے بہتر منصف ہوتے ہیں۔ایک سوال کے جواب میں اچھی خان نے بتایا کہ اس وقت لاہور میں پنجابی فلمیں بننے کا سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے ان دنوں بیس کے قریب پنجابی فلمیں زیر تکمیل ہیں۔

مزید : کلچر


loading...