اداکارہ و پرفارمر نادیہ علی کی انمول تھیٹر گجرات میں شاندار پرفارمنس

اداکارہ و پرفارمر نادیہ علی کی انمول تھیٹر گجرات میں شاندار پرفارمنس

  



لاہور(فلم رپورٹر)معروف اداکارہ و پرفارمر نادیہ علی ایک دن کیلئے انمول تھیٹر گجرات میں جاری ڈرامے”عشق نچائے“ میں پرفارم کرنے بعد لاہور واپس پہنچ گئیں۔نادیہ علی نے بتایاکہ آج اس ڈرامے کا آخری شوتھا جس میں وہ پرستاروں کی بے حدفرمائش پر پرفارم کرنے گئی تھیں۔ایک سوال کے جواب میں نادیہ علی نے کہاکہ انہوں نے اس ہفتے تھیٹر سے چھٹی کا پلا ن کیا ہوا تھا مگر انہیں گذشتہ روز گجرات سے پروڈیوسر کی کال آگئی کہ ان کے جاری ڈرامے”عشق نچائے“ میں صرف ایک دن پرفارم کریں کیونکہ یہ فرمائش ان کے گجرات میں موجود شائقین ڈرامہ کی طرف سے تھی انہوں نے پرستاروں کی خوشی کے لئے یہ آفر قبول کرلی اور وہ آخری شومیں پرفارم کرنے گئیں۔تابندہ علی نے مزید کہاکہ پرستار ہیں تو وہ ہیں اس لئے ان کی فرمائش رد نہیں کرسکتی تھی۔

مزید : کلچر


loading...