پاپ راک بینڈ سٹرنگز کی البم ”30“کا آخری گانا”رات شبنمی“ریلیز

پاپ راک بینڈ سٹرنگز کی البم ”30“کا آخری گانا”رات شبنمی“ریلیز

  



لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ پاپ راک بینڈ سٹرنگز نے اپنی البم ”30“کا آخری گانا ”رات شبنمی“ریلیز کردیا،آٹھ گانوں پر مشتمل یہ البم اسٹرنگز بینڈ کی تیسویں سالگرہ کے جشن کا حصہ ہے، یاد رہے کہ سٹرنگز بینڈ گزشتہ تین دہائیوں سے پاکستانی موسیقی کے افق پر راج کررہاہے۔ رات شبنمی،تالیوں کی تھاپ پر گایا ہوا گانا ہے، جس میں بہترین شاعری اور دھن اپنے سننے والوں کو بیٹ پر تھر تھرانے پر مجبور کردیتی ہے، گانے میں موجود حقیقی محبت اور پرانی یادوں نے تمام جدید اثرات کو زائل کردیا ہے۔ گانے سے متعلق بات کرتے ہوئے فیصل کپاڈیا کا کہنا تھا کہ اسٹرنگز نے ہمیشہ اپنے مداحوں کو دیگر بینڈز سے زیادہ پیش کرنے کی کوشش کی ہے۔

، ان کا کہنا تھا کہ لوگوں کا کہنا ہے کہ موسیقی ہمیشہ زندہ رہتی ہے، اور اس میں کوئی شک نہیں کہ ہماری موسیقی لوگوں کے دلوں میں گھر کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، اور یادوں کا حصہ بن چکی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اپنے مداحوں کے شکر گزار ہیں جنہوں نے موسیقی کے اس طویل سفر میں ہمارا ساتھ دیا۔ گانے کی ویڈیوانوملی فلمز کی پیش کش ہے، جس کی ہدایات یاسر جسوال نے دیں ہیں، جبکہ گانا انور مقصود نے تحریر کیا ہے، گانے کے پس منظر میں بینڈ کے مشہور میوزک ویڈیوز کے لمحات پیش کئے گئے ہیں جو کے فیصل کپاڈیا کے گائے ہوئے ہیں۔

مزید : کلچر


loading...