اداکارہ و پرفارمردیاجٹ آج سے شالیمار تھیٹر میں ”جٹی“ بنیں گی
لاہور(فلم رپورٹر)اداکارہ و پرفارمر دیا جٹ کل سے شالیمار تھیٹر میں شروع ہونیوالے نئے سٹیج ڈرامے”جٹی“ میں جلوہ گر ہوں گی اس ڈرامے کے مصنف ہدائتکار ڈاکٹر اجمل ملک ہیں جبکہ اس کے پروڈیوسر اکبر بٹ اور گورائیہ جی ہیں۔ دیاجٹ نے بتایاکہ ان کا سٹیج ڈراموں کا تجربہ بہت اچھا رپا ہے اور انہیں خوشی ہے کہ فلم کے بعد اسٹیج پر بھی وہ ایک کامیاب اداکارہ کے روپ میں سامنے آئی ہیں ایک سوال کے جواب میں دیا جٹ نے کہا کہ شالیمار تھیٹر فن کے حساب سے بہت زرخیز تھیٹر ہے یہاں سے بہت ساری نئی اداکاراؤں نے اپنے کام کا آغاز کیا۔
اور پھر کافی نام بنایا وہ بھی انشاء اللہ اپنے ٹیلنٹ کے بل بوتے پر یہاں اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں کے جھنڈے گاڑیں گی۔دیا جٹ نے مذید کہاکہ میں نے اپنی پرفارمنس کو چار چاند لگانے کے لیئے نئے اور دیدہ زیب ڈریسز بنوائے ہیں اور اپنے کوریوگرافرز کے ساتھ خصوصی آئٹمز تیار کی ہیں جو ڈرامہ شائقین کی آنکھیں خیرہ کر دیں گی وقت کم اور مقابلہ سخت ہے اس لئے پرستارمیری کامیابی کی دعا کریں۔