اداکارہ شیبا رانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ

  اداکارہ شیبا رانی عمرہ کی ادائیگی کیلئے روانہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)اسٹیج کی معروف اداکارہ عمرہ کی ادائیگی کے لئے روانہ ہوگئیں۔ شیبا رانی نے بتایاکہ وہ بہت خوش قسمت ہیں کہ اللہ انہیں اپنے گھر بلا رہے ہیں اور وہ پیارے نبیؐ کے روضے پر بھی حاضری دے آئیں گی۔ایک سوال کے جواب میں شیبا رانی نے کہاکہ عمرہ اور حج کابلاوہ صرف قسمت والوں کو آتا ہے اور آج میں بہت خوش ہوں کہ اللہ کی مہربانی اور والدین کی دعاؤں سے مجھے بلاوہ آگیاہے۔میں اللہ کے حضور سرجھکا کر اور روضہ رسول ؐ کی جالیاں چوم کر اپنے دوست احباب،والدین اور پیارے پاکستان کی سلامتی کی دعائیں کروں گی اور دعا کروں گی کہ جس طرح اللہ نے مجھے یہ موقع دیاہے سب کو اپنے در پر حاضری کی توفیق دیں آمین۔

شیبا رانی نے مذید کہاکہ جس اللہ کے بندے کو اللہ نے حج عمرہ کی توفیق اور استطاعت دی ہوئی ہو اسے اپنی زندگی میں ضرور وہاں جانا چاہیئے کیونکہ بحیثیت مسلمان یہ ہمارے دین کے ارکان میں بھی شامل ہے اور ہم پر فرض بھی ہے۔

مزید : کلچر


loading...