شام چوراسی نے گھرانے نے فن و موسیقی کی بڑی خدمت کی،رفاقت علی خاں
لاہو ر (فلم رپورٹر) پاکستان کے مقبول گلوکاروشام چوراسی گھرانے کے فرزند رفاقت علی خاں نے کہاہے کہ دنیائے موسیقی میں پاکستانی گلوکاروں نے اپنے فن سے پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے جو نہ صرف میر ے لئے بلکہ پوری قوم کیلئے باعث فخر ہے۔ رفاقت علی خاں نے کہا کہ جو خدمات فن و موسیقی کے حوالے سے شام چوراسی گھرانے نے انجام دی وہ کسی سے ڈھکی چھکی نہیں ہیں۔ گانے کی اصل روح کلاسیکی موسیقی ہے جس پر اس خاندان کو خاص عبور حاصل ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ موجودہ دور کے نوجوان گلوکاروں کو چاہیے کہ وہ اس میدان میں آنے سے پہلے میوزک کی بنیادی تعلیم لازمی حاصل کریں۔
اس شعبے میں کامیابی کیلئے اچھی آواز پر اثر شخصیت کا ہونا انتہائی ضروری ہوتا ہے۔