الحمراء آن ویل“ کے تحت آگہی ڈرامہ ”جہیز“ کنیئرڈ کالج فارویمن میں پیش

الحمراء آن ویل“ کے تحت آگہی ڈرامہ ”جہیز“ کنیئرڈ کالج فارویمن میں پیش

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)لاہورآرٹس کونسل کے زیر اہتمام ”الحمراء آن ویل“ کے تحت آگہی ڈرامہ ”جہیز“ کنیئرڈ کالج فارویمن میں پیش کیا گیا۔چیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر لاہورآرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے خصوصی شرکت کی۔چیئرپرسن بورڈ آف گورنز میزہ ہاشمی نے اس موقع پر کہا کہ الحمراء آرٹس کونسل سماجی ایشوز کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ لوگوں کو آگہی فراہم کر رہی ہے۔انھوں نے کالج کی طالبات سے مخاطب ہو کر کہا کہ اس ڈرامہ”جہیز“ کے پس منظر میں جو سوچ پنہاں ہے اس کو آپ نے آگے لے کر چلناہے۔انھوں نے کینئرڈ کالج کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انھوں نے ”الحمراء آن ویل“ کے تحت ڈرامہ”جہیز“ پیش کرنے کا موقع دیا۔ چیئرپرسن الحمراء نے منیزہ ہاشمی نے طالبات کے ساتھ اس کالج سے وابستہ یادیں بھی شیئر کی۔ایگزیکٹوڈائریکٹر آرٹس کونسل الحمراء اطہر علی خان نے اپنے تاثرات میں کہا کہ ”الحمراء آن ویل“ کے تحت ہم نے اپنی قدیم روایت سٹریٹ تھیٹر کو زندہ کر دیاہے،جس کے تحت آگہی ڈرامہ”جہیز“ لاہورکے مختلف کالجوں ویونیورسٹیوں میں پیش کیا جارہاہے،یہ ڈرامہ انسانی زندگی کی کہانی اور تخلیقی مکالموں پر مبنی ہے،ڈرامہ”جہیز“ میں فنکاروں نے ہمارے ہی رویوں کو طالبات کے سامنے پیش کیا۔
،سٹریٹ تھیٹر اپنا پیغام دوسروں تک پہچانے کا موثر ذریعہ ہے۔انھوں نے کہا کہ کنیئرڈ کالج”الحمراء آن ویل“ کے تحت پیش گئے گیا ڈرامے کے دوران ہال طالبات کے قہقوں سے گونجتا رہا تو کبھی ان کی مسکراہٹ فضاء کو سنوارتی رہیں،ڈرامے میں کردار اپنی اعلی ٰ پرفارمنس کے ساگر سے تاثیر کے موتی لاتے،ڈرامہ کئی جگہوں پر اپنا رنگ بدلتاہے،تاہم فنکار اپنا پیغام موثر انداز میں سامعین تک پہنچانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔انھوں نے کہا کہ الحمراء کے اس اقدام کے تحت اب سٹریٹ تھیٹر مزید پھلے پھولے گا، یہ بہتر ی کی طرف اپنا سفر تیز ی سے طے کررہا ہے جو خوش آئند ہے۔ڈرامہ میں جہاں آرٹسٹ اپنے فن کو امر کرتے رہے وہاں طالبات کو اس مسئلے کی طرف بھی متوجہ کرتے ہیں یہی ہمارا مقصد ہے۔
الحمراء لوگوں کوان کی دہلیز پر راہنمائی فراہم کررہا ہے،الحمراء معاشرتی ترقی میں کلیدی کردارادا کر رہاہے یہ ڈرامہ بھی اس سلسلے کی کڑی ہے۔وائس پرنسپل کنیئرڈ کالج مسنر خان نے ڈرامہ پیش کرنے پرالحمراء انتظامیہ کا شکرادا کیا اورچیئرپرسن الحمراء منیزہ ہاشمی اور ایگزیکٹوڈائریکٹر الحمراء اطہرعلی خان کو یادگاری شیلڈپیش کی۔

مزید :

کلچر -