شوبز میں سکینڈلز نہ ہوں تو کام کرنے کا مزہ ہی نہیں آتا،علیبہ خان

    شوبز میں سکینڈلز نہ ہوں تو کام کرنے کا مزہ ہی نہیں آتا،علیبہ خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)شوبز کی شوخ و چنچل اداکارہ و ماڈل علیبہ خان نے بتایاکہ شوبز میں سکینڈلز نہ ہوں تو کام کرنے کا مزہ ہی نہیں آتا ایک سوال کے جواب میں علیبہ خان نے کہاکہ میں نے شروع سے ہی سب سے بنا کر رکھی اور کبھی کسی کے ساتھ بداخلاقی نہیں کی ہر ایک سے ہنس کر ملنا میرا وطیرہ رہاہے مگر شائد لوگ میرے ہنس کر ملنے کا غلط مطلب لے لیتے ہیں اور میرے سکینڈلز بنانا شروع کر دیتے ہیں۔علیبہ خان نے بتایاکہ میں اپنے کام سے کام رکھنے والی لڑکی ہوں کیونکہ اگر آپ لوگوں سے لڑنا جھگڑنا شروع کر دیں گے تو آپ اپنی فیلڈ کی طرف توجہ نہیں دے پائیں گے اور ناکام ہوجائیں گے میں بھی اسی لئے ان باتوں کی طرف توجہ نہیں دیتی اگر کوئی مجھے غلط کہ دے تو میں اس کے لیئے ہدائت کی دعا کرتی ہوں۔علیبہ خان نے مذید کہاکہ میں بہت سارے کامیاب پراجیکٹس کرنے کے بعد ان دنوں اپنے میوزک ویڈیوزمیں مصروف ہوں جن میں چار ویڈیوز تو ریلیز کے لئے بالکل ریڈی ہیں اور پانچ ویڈیوز کی ریکارڈنگز چل رہی ہیں۔
اس کے ساتھ ساتھ ایک میگا کاسٹ کی فلم بھی شروع ہو رہی ہے جس کا میں حصہ بن چکی ہوں بہت جلد اس فلم بارے بھی اناؤنس کردوں گی۔

مزید :

کلچر -