کامیڈین غفار لہری شومیں پرفارم کرنے دوحہ قطر روانہ

کامیڈین غفار لہری شومیں پرفارم کرنے دوحہ قطر روانہ

  



لاہور(فلم رپورٹر)بین الاقوامی شہرت یافتہ کامیڈین و فلم ٹی وی آرٹسٹ غفار لہری دشومیں پرفارم کرنے کے لئے دوحہ قطر روانہ ہوگئے،آج قطر کے مقامی کلب میں پرفارم کریں گے اس شوکو پنجاب میوزک گروپ اور سوہنی دھرتی کے زیر اہتمام منعقدکیا جارہاہے۔۔روانگی سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے غفار لہری نے بتایا کہ ان کا دوحہ قطر میں 3 روز کا قیام ہوگا جس دوران وہ مختلف پارٹیز اور شوزمیں پرفارم کریں گے۔

ایک سوال کے جواب میں غفار لہری نے بتایاکہ اس شوکے پروموٹر نے پاکستان کے ہرسینئر جونئیر آرٹسٹ کو پرفارم کروایا ہے۔غفار لہری نے کہاکہ وہ پاکستانی کمیونٹی کو محظوظ کرنے کیلئے مختلف شوزمنعقد کرواتے ہیں جس سے وہ پاکستان کی یاد تازہ کرتے رہتے ہیں۔

نزاکت وہ واحد پاکستانی پرموٹر ہیں جنہوں نے پاکستانی ٹیلنٹ کو بھی بیرون ملک متعارف کروایا اور پاکستانی کلچر کو فروغ دیا۔

مزید : کلچر


loading...