بد قسمتی سے پاکستان میں کسی کو محنت کا صلہ نہیں ملتا،جمال شاہ

بد قسمتی سے پاکستان میں کسی کو محنت کا صلہ نہیں ملتا،جمال شاہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (فلم رپورٹر) ورسٹائل اداکار جمال شاہ نے کہا کہ میں بنیادی طور پر گلوکار اداکار و مصور بھی ہوں مگر بد قسمتی سے پاکستان میں کسی کو محنت کا صلہ نہیں ملتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ نظام نے عوام کو غربت اور افلاس کے سوا کچھ بھی نہیں دیا احتجاج سب کا حق ہے دونوں سیاسی جماعتوں کو مذاکرات کے ذریعے سے تمام مسائل کا حل نکالنا ہوگا۔ایک سوال کے جواب میں جمال شاہ کا کہنا تھا کہ بھارتی فنکار پاکستانی فنکاروں کا مقابلہ نہیں کر سکتے۔جما ل شاہ نے کہ ہے کہ تھیٹر فنکاروں میں سے اداکار امان اللہ میرے پسندیدہ فنکار ہیں ان جیسے فنکار صدیوں بعد پیدا ہوتے ہیں مگر افسوس ہم لوگ ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں فن اور فنکار کی کوئی قدر نہیں ہے۔
جمال شاہ نے کہا کہ جب معاشرے میں فنکاروں کی عزت نہیں کی جائے گی تو ملک سے فن ختم ہوتا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ میں حادثاتی طور پراداکار بنا ہو ں،گلوکار بننے کیلئے آیا تھا لیکن قسمت نے کو کچھ اورہی منظور تھا اور میں اداکار بن گیا۔ اداکاری مشکل کام ہے جو ہرآدمی کے بس کا کام نہیں ہے۔

مزید :

کلچر -