ریمپ کو مسخر کرچکی‘شوبز کی ملکہ بننا چاہتی ہوں، ملائکہ عروج

ریمپ کو مسخر کرچکی‘شوبز کی ملکہ بننا چاہتی ہوں، ملائکہ عروج

  



لاہور(فلم رپورٹر)شوبزکی ملکہ بننا چاہتی ہوں اس وقت ریمپ کو مسخر کرچکی ہوں ان خیالات کا اظہار اداکارہ ملائکہ عروج نے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ایک سوال کے جواب میں ملائکہ عروج نے کہاکہ ماڈلنگ بہت بڑا شعبہ ہے جہاں آپ اپنے ٹیلنٹ سے کھل کر کھیل سکتے ہیں۔اس وقت پاکستان شوبزمیں صرف ماڈلنگ ہی ایسا شعبہ ہے جہاں پر اچھا رسپانس ملتا ہے اور آپ دنوں میں ہی فیم ہوجاتے ہیں۔ملائکہ عروج نے کہاکہ میں اب تک بہت سارے فیشن شوز میں ریمپ واک کر چکی ہوں اور ان میں شوسٹاپر بن چکی ہوں۔اور میرے ہر فیشن شومیں میری ریمپ واک کو پسندکیا جارہاہے۔ملائکہ عروج نے مذید کہاکہ آپ میں ٹیلنٹ اور کچھ کر گزرنے کا جذبہ ہو تو کوئی بھی آپ کو آگے بڑھنے سے نہیں روک سکتا۔

مزید : کلچر


loading...