موسم میں تبدیلی کے باعث ڈینگی کا ڈاؤن فال شروع ہو گیا،دانش افضال

موسم میں تبدیلی کے باعث ڈینگی کا ڈاؤن فال شروع ہو گیا،دانش افضال

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر پنجاب اسد کھوکھر کی زیر صدارت ڈی سی آفس میں اجلاس، ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال نے بھی شرکت کی۔اسسٹنٹ کمشنرز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز اور مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔ڈی سی لاہور دانش افضال نے انسداد ڈینگی، پرائس کنٹرول،پناہ گاہ اور کھلی کچہریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ انسداد ڈینگی مہم بھرپور انداز میں جاری ہے۔موسم میں تبدیلی کے باعث ڈینگی کا ڈاؤن فال شروع ہو چکا ہے۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ شہر میں مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے مستقل بنیادوں پر پرائس مجسٹریٹس تعینات ہونا ضروری ہے اورپناہ گاہوں کی بدولت عوام الناس کو ریلیف ملا ہے۔ضلعی انتظامیہ احسن انداز میں پناہ گاہوں میں انتظامات چلا رہی ہے۔کھلی کچہریوں کی بدولت عوام الناس کو انصاف کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔