احمد شفیق چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی ٹریول اینڈ ٹورازم کے چیئرمین مقرر

احمد شفیق چیمبر کی سٹینڈنگ کمیٹی ٹریول اینڈ ٹورازم کے چیئرمین مقرر

  



لاہور(پ ر) احمد شفیق سی ای او، کوتھم پاکستان اور دوبئی کو سال 2019-20کیلئے لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی سٹینڈنگ کمیٹی آن ہاسپٹیلیٹی، ٹریول اینڈ ٹورازم کا چیئرمین مقرر کردیا گیا۔یونیورسٹی آف بورن متھ یوکے سے گریجوایٹ کرنے والے جناب شفیق احمد ایک بین الاقوامی ہاسپٹیلیٹی ایجوکیٹر ہیں۔وہ متعدد بین الاقوامی فورمز اور پیشہ ورانہ تنظیموں مثلاً امریکن ہوٹل اینڈ لاجنگ ایسوسی ایشن(اے ایچ اینڈ ایل اے)، امریکہ، کانفڈریشن آف ٹورازم اینڈ ہاسپٹیلیٹی (سی ٹی ایچ) یوکے،یورپ میں ہوٹل سکولز کے نمائندہ یورہوڈپ، کاؤنسل آن ہوٹلز، ریسٹورنٹس اینڈ انسٹیٹیوشنل ایجوکیشن (سی ایچ آرآئی ای) یو ایس اے، اور ورلڈ ایسوسی ایشن آف شیفس سوسائٹیز (ڈبلیو اے سی ایس) پیرس، فرانس میں کلیدی عہدوں پر فائز ہیں۔وہ اپنے کثیر الجہتی کرداروں میں، عالمی حوالے سے ٹریول، ٹورازم اور ہاسپٹیلیٹی کی انڈسٹری میں اہم کردار اداکررہے ہیں۔

اسکے ساتھ ساتھ وہ شیفس ایسوسی ایشن آف پاکستان (سی اے پی) اور لاہور ریسٹورنٹ ایسوسی ایشن (ایل آر اے) کے سیکرٹری جنرل بھی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 4