عید میلاد النبیؐ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے منائی جائے،اعظم نعیمی

عید میلاد النبیؐ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے منائی جائے،اعظم نعیمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نمائندہ خصوصی)محا فظان ختم نبو ت پاکستان کے مرکزی امیر پیر محمد اعظم علی نعیمی نے کہاکہ شریعت کے دائرے میں رہتے ہوئے عید میلادالبنی ؐمنائی جائے،میلاد البنیؐ کی محا فل میں خوا تین کا بے پردہ آ نا سخت گناہ ہے ایسی خر ا فا ت سے بچنے کیلئے خصوصی اہتما م کیا جائے، میلاد البنیؐ کی محافل میں لا ئٹنگ کیلئے چوری کی بجلی ہر گز استعمال نہ جائے۔ ان خیا لا ت کااظہار انہو ں نے محا فظان ختم نبو ت ساہیو ال کے زیراہتمام استقبا ل ر بیع الا ؤ ل کی تقر یب سے خطا ب کر تے ہو ئے کیا۔ انہو ں نے کہاکہ پاکستانی قوم اپنے محبو ب آ قاؐ کے میلاد کو منانے کیلئے شاندار انتظاما ت کرے،شریعت کے دارے میں رہتے ہو ئے میلاد کی محفل منا ئی جائے جس میں آ قا علیہ اسلام کی بار گاہ میں درود سلام کاہد یہ پیش کیاجائے، میلاد النبی مناتے وقت اس با ت کاخاص خیا ل رکھا جائے کہ زمین پرگنبد شریف، کعبہ شریف کاماڈل نہ بنایا جائے۔

ایسے عمل خلا ف شریعت اور خلا ف آدا ب ہے، آ قا علیہ سلام کے میلاد مناتے و قت ہر ہر لمحہ پیارے آ قا ؐ کی تعلیما ت کا دامن ہرگز نہ چھوڑ ا جائے۔

اور ایسے اعما ل سے اجتناب کیاجائے جو ایک مسلمان کی دل آزاری کا سبب بنے، میلاد البنیؐ کے مو قع پر انڈین گا نو ں پر رقص کر نا اور خواتین کا بے پردہ ہو کر ایسی محفلو ں میں آ نا قطعی طور اسلام اس کی اجاز ت نہیں دیتا۔ محا فظان ختم نبو ت پوری ملک میں عید میلاد البنیؐ پورے جو ش و خرو ش سے منائے گی۔