انجمن فلاح معاشرہ غازی آباد کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبی ؐ کا جلوس

انجمن فلاح معاشرہ غازی آباد کے زیر اہتمام عیدمیلادالنبی ؐ کا جلوس

  



لاہور(سٹی رپورٹر) انجمن فلاح معاشرہ غازی آباد کے زیر اہتمام عید میلاد النبیؐ کے حوالے سے پہلا سالانہ جلوس کل11 ربیع الاوّل مورخہ 9 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز مغرب تا عشاء نکالا جائے گا۔جلوس بس سٹاپ غازی آباد سے شروع ہو کر مین بازار نمبر2 سے ہوتا ہوا حویلی حاجی رفیق مجھاں والہ میں اختتام پذیر ہو گا۔جلوس کی قیادت پیر منور حسین محمدی سیفی، پیر سید ارشد شاہ گردیزی، مفتی محمد سجاد شاہ، عبدالکریم نقشبندی، علامہ محمد نوید سخی سیالوی، پیر میاں مطلوب احمد سیفی، پیر محمد ایوب چشتی، پیر میاں خالد سہیل، علامہ بشیر نجم سیالوی، علامہ عبدالمصطفےٰ چشتی، علامہ شوکت علی سیفی، رانا مظفر علی خاں، پیر محمد طارق سیفی، پیر محمد یوسف نقشبندی، پیر منظور حسین شاہ، علامہ گل حسن شاہ، علامہ سید امداد شاہ، علامہ غلام الدین گولڑوی،پیر اصغر علی شاہ، پیر محمد گلفام سیفی، علامہ ناصر محمود علوی اور پروفیسر محمداسلم سیفی کریں گے۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 4