حضور پاکؐ کی آمد سے دنیا سے کفر کے اندھیرے ختم ہو گئے،جاویدپپو

    حضور پاکؐ کی آمد سے دنیا سے کفر کے اندھیرے ختم ہو گئے،جاویدپپو

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)چیف آرگنائزر پاک چائنہ بزنس کمیونٹی محمد جاوید پپو نے کہا ہے کہ ماہ ربیع الاول میں آقائے دوجہان اس دنیا میں جلوہ گر ہوئے جس سے کفر اور شرک کے اندھیرے چھٹ گئے اور جہالت کا خاتمہ ہو گیا انہوں نے مزید کہا کہ اس حوالے خصوصی طور پر ربیع الاول کا کیک کاٹا جائے گا اور بارگاہ نبوی ہدیہ سلام پیش کرنے کے لئے حوالے محافل کا انعقاد بھی کیا جائے گا۔یہ محافل ہمیں اتحاد کا سبق دیتی ہیں۔

کیونکہ ان میں ہر ذات،نسل،رنگ اور مذہب کا انسان شریک ہو سکتا ہے،کیونکہ ہمارے آقا صرف مسلمانوں کے ہی نہیں بلکہ پوری انسانیت کے لئے رحمت ہیں۔