پاکستان میں تمام مذاہب کو مذہبی آزادی حاصل ہے،زاہد حبیب
لاہور(نمائندہ خصوصی)سنی تحریک کے جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا ہے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں تمام مذاہب کو آئین و قانون کے مطابق مذہبی سیاسی مکمل آزادی حاصل ہے،کسی کو مذہب کارڈ استعمال کرکے افراتفری و انتشار کی فضا ء قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔سکھوؤں،ہندوؤں،عیسائیوں سمیت تمام مذاہب پاکستان کی سر زمین پر مکمل طور پر آزاد اور محفوظ ہیں۔جنرل سیکرٹری پنجاب محمد زاہد حبیب قادری نے کہا کہ کرتارپور راہداری آنے والی سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے،پاکستان نے ثابت کردیا کہ یہاں تمام مذاہب کو مکمل آزادی اور تحفظ حاصل ہے۔نام نہاد سیکولر بھارت سیکھوں سمیت دیگر اقلیتوں کو بھارت ہی میں مذہبی آزادی دینے سے خوفزدہ ہے۔نہتے کشمیریوں پر مظالم بھارت کا مکروہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے،عالمی برادری انتہاء پسند نریندر مودی کے سامنے گھٹنے ٹیک چکی ہے۔کشمیریوں کو آزادی ان کا حق ہے جو کہ بھارت اپنا تسلط زیادہ دیر تک قائم نہیں رکھ پائے گا۔
،امن کو کمزوری مت سمجھا جائے۔ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔فضل الرحمن جن ''مسنگ پر سن ''کی بات کرکے پاک افواج کو بد نام کرنے کی سازش کر رہے ہیں قوم کو بتائیں کہ 80ہزار پاکستانی شہداء کے قاتل یہی'' مسنگ پرسنز ''ہیں۔مذہب کارڈ کھیل کر فضل الرحمن دینی طبقہ میں مذہبی،فرقہ واریت کا انتشار پیدا کرنے کی کوش کررہے ہیں۔ماہ مقدس ربیع الاول کے موقع پر کسی کی پلید سیاست کو نہیں چلنے دیں گے۔نام نہاد آزادی مارچ اور دھرنا میں سیر ت مصطفی ﷺ کانفرنس کا انعقاد مذہب اور سیرت مصطفیﷺسے مذاق کے مترادف ہے۔فضل الرحمن سادہ لوح مسلمانوں کو جس ایجنڈے پر جمع کر کے لائے یہ نہ صرف ان کے ساتھ دھوکا ہے بلکہ خود اپنے ضمیر سے بھی سیاسی جھوٹ بولا۔