ملک و قوم کی ترقی اور خوشحالی سیاسی استحکام سے منسلک ہے،امین خالد
لاہور(سٹی رپورٹر)پاکستانی قوم اور ملک کی ترقی و خوشحالی کا انحصار ملک میں سیاسی استحکا م سے منسلک ہے جبکہ سیاسی عدم استحکام ہر شعبے پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے پاکستان میں پہلی بار گزشتہ تین جمہوری حکومتوں کا اپنی مدت پوری کرنا خوش آئند ہے ان خیالات کا اظہار انٹر نیشنل تھنک ٹینک پاکستان گلوبل فورم کے چیئرمین اور معروف اکانومسٹ محمد امین خالد نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
انہوں نے کہ جمہوری معاشروں میں عوام کے شعور میں اضافہ ہوتا ہے جبکہ حکومتیں عوام کو جوابدہ ہوتی ہیں یہی وجہ ہے کہ گزشتہ پندرہ سالوں کی جمہوری حکومتوں کی وجہ سے عوام میں سیاسی شعور بیدار ہو اہے