البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی مقبرہ دائی انگہ کے سامنے صفائی سرگرمی
لاہور(پ ر)البیراک ویسٹ مینجمنٹ کی جانب سے جمعرات کے روز مقبرہ دائی انگہ، جی ٹی روڈ کے سامنے صفائی و ماحولیاتی آلودگی بارے آگاہی سرگرمی کا انعقاد کیا گیا۔البیراک ٹیم نے شہر میں بڑھتے سموگ کے خطرے، اس سے متعلق مہلک بیماریوں اور بچاؤ کیلئے ضروری حفاظتی اقدامات پر آگاہی فراہم کی۔ اہلِ علاقہ میں آلودہ فضاء سے بچاؤ کیلئے معلوماتی پمفلٹس اور فیس ماسک بانٹے گئے۔
بعد ازاں، البیراک ٹیم کی جانب سے ماحول کو سرسبز بنانے کیلئے علاقہ مکینوں میں پودے تقسیم کئے گئے جبکہ شجرکاری کی اہمیت و ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔ البیراک ترجمان نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ کچرے کو آگ لگانے اور دھواں چھوڑتی گاڑیوں کے استعمال سے پرہیزکریں تا کہ سموگ اور فضائی آلودگی کی مقدار کو کنٹرول کیا جاسکے۔ البیراک اسسٹنٹ منیجرز سہیل محمود، سلمان اعجاز اور ذولقرنین اکبر سرگرمی میں موجود تھے۔