ضلعی انتظامیہ کا کریک ڈاؤن، 9منی پٹرول پمپ سیل، 12منافع خور گرفتار ہزاروں روپے جرمانہ
لاہور(سٹی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ لاہور کی غیر قانونی طور پر پٹرول فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پراے سی کینٹ عفت خان نے جلال کالونی اور بیدیاں روڈ کا دورہ کیا۔ڈپٹی سی او عزیز بھٹی زون شہزار قریشی اور ایم سی ایل سٹاف بھی اے سی کینٹ عفت خان کے ہمرا ہ تھے۔انہوں نے کہا کہ منی پٹرول پمپس کے خلاف کاروائیاں عمل میں لائی گئیں اور09 مشینوں کو ضبط کر لیا گیا ہے اور09 کو سیل کر دیا گیا ہے۔ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر منی پٹرول پمپس کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔علاوہ ازیں اے سی کینٹ عفت خان نے پولیو مہم کے حوالے سے یو سی 60 جلال کالونی کا دورہ کیا۔انہوں نے پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کیا اورپولیو ورکرز کی حاضری اور مائیکرو پلان کو چیک کیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے۔دریں اثناء ضلعی انتظامیہ کے افسران پرائس کنٹرول چیکنگ کے حوالے سے متحرک ہیں۔اے سی رائیونڈ نے سبزی منڈی رائیونڈ کا دورہ کیا۔انہوں نے مارکیٹ کمیٹی سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اورریٹ لسٹ کی چیکنگ، منڈی سے تجاوزات کا خاتمہ کو یقینی بنایا گیا اور01 ٹرک قبضے میں لے لیا گیا۔اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے لیاقت آباد کیو بلاک ماڈل ٹاؤن میں الحسن کیش اینڈ کیری کو ڈی سی کاؤنٹر مینٹین نہ کرنے پر 5000 روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے کہا کہ 12 دکانداروں کو ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا۔اے سی کینٹ عفت خان نے تحصیل کینٹ میں چیکنگ کے دوران خلاف ورزی پر30000روپے کے جرمانے عائد کئے۔