محکمہ اوقاف کے زیراہتمام ہیریٹج میوزیم میں کتب کی نمائش شروع
لاہور(فلم رپورٹر)محکمہ اوقاف و مذہبی امور پنجاب کے زیر اہتمام ماہ ربیع الاوّل کی مناسبت سے تین روزہ نمائش کتب کا انعقادسٹی ہیرٹیج میوزیم اولڈ ٹولنٹن مارکیٹ، دی مال میں ہوا۔ نمائشِ کتب کا افتتاح ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے کیا۔ اس موقع پردانشور،صحافی حضرات و دیگر مشائخ و عظائم اور منتظمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔نمائش میں سیرت طیبہ ؐ اسلامیات، پاکستانیات اور اقبالیات پر شائع شدہ کتب رکھی گئی تھیں۔اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج کل کی تیز ترین زندگی اور نفسہ نفسی کے دور میں انسان اپنے ماضی کے ادوار سے دور سے دور ہوتا جا رہا ہے۔ماضی میں ماں باپ اور دیگر بزرگان اپنے بچوں اور بڑوں کو اچھی کتابیں پڑھنے کا ماحول اور مشورہ فراہم کرتے تھے۔