حکومت کے ترجمان نوازشریف کی بیماری پر سیاست سے گریز کریں،پرویز ملک

  حکومت کے ترجمان نوازشریف کی بیماری پر سیاست سے گریز کریں،پرویز ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(لیڈی رپورٹر) مسلم لیگ (ن)لاہور کے صدر محمد پرویز ملک،جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر  اور ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے نام نہاد ترجمان سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی بیماری پر سیاست سے گریز کریں کل کو یہ وقت ان پر بھی آ سکتا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی دفتر میں رہنماؤں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر  غزالی سلیم بٹ، کرنل(ر)مبشر جاوید، طارق ذیشان رفیق، رمضان صدیق بھٹی، چوہدری شہباز، راحت افزا،رخسانی کوثر،اسوہ آفتاب،وحید عالم، میاں مرغوب،نذیر خاں سواتی، میاں طارق، میاں محمود، مشتاق مغل سمیت  کارکنوں کی کثیر تعداد موجود تھی۔رہنماؤں  نے مزید کہا کہ حکومت کے دن گنے جا چکے۔