اشیاء ضروریہ گھروں میں پہنچانے کیلئے ایپ کی تیاری خوش آئند ہے،سعدیہ

اشیاء ضروریہ گھروں میں پہنچانے کیلئے ایپ کی تیاری خوش آئند ہے،سعدیہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التواء کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پنجاب حکومت نے منڈی کی مقررہ قیمت پر اشیاء ضروریہ گھروں پر پہنچانے کے لئے ایپ تیار کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے فریشن آن لائن ایپ عوام کی سہولت کے لئے مارکیٹ میں لانے کے لئے تیار کی جا رہی ہے ایپ محکمہ صنعت و تجارت کی جانب سے تیار کیا جا رہی ہے پائلٹ پراجیکٹ کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا، فریش آن لائن ایپ کے ذریعے شہری آن لائن اشیائے ضروریہ خرید سکیں گے۔ پہلے مرحلے میں ایپ پر سبزیوں، پھلوں کی قیمتیں دی جائیں گی، گھروں تک اشیا ضروریہ کو پہنچانے کے لئے میکنزم تیار کیا جا رہا ہے فریش آن لائن سروس کے لئے پرائیویٹ پارٹنر شپ کو بھی ساتھ مالنے کے لئے غور کیا جا رہا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1