ربیع الاول رحمتوں،برکتوں اور خوشیوں کا مہینہ ہے

ربیع الاول رحمتوں،برکتوں اور خوشیوں کا مہینہ ہے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)سینئر نائب صدر خدمت گروپ انجمن تاجران ہال روڈ لاہور عادل حفیظ نے کہا ہے کہ نبی پاکؐ کے میلاد کا مہینہ ہر مسلمان کیلئے مسرت و شادمانی کا عظیم تحفہ لے کر آتا ہے، یہ مہینہ رحمتوں اور برکتوں کا ہے۔ ہر مسلمان کو محافل میلاد میں شرکت کرکے اپنے آقا و مولا حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا والہانہ اظہار کرنا چاہیے۔انہوں نے مزید کہا کہ دنیا کو جہالت کے اندھیروں سے نکال کر شعور و آگہی کا نور دینے والی شخصیت جو کہ رحمت کائنات ہیں کی ولادت کا مہینہ آ گیا ہے۔ اس ماہ کو دیوانہ وار خوشی کا اظہار کرکے اللہ کی عظیم نعمت پر شکر کریں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1