سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں،عوامی مطالبہ

    سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات یقینی بنائے جائیں،عوامی مطالبہ

  



لاہور(نیوز رپورٹر) لنڈا بازارمیں سیکیورٹی اور صفائی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر، بغیر چیکنگ کے بازار میں لوگوں کے داخل ہونے سے  کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آنے کا خدشہ پیدا ہو گیاہے جب کہ اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ جب ملکی حالات اچھے نہ ہوں تو سیکورٹی دینا حکومت کی ذمہ داری ہے اور یہاں پربہت رش ہوتا ہے ہم نے متعدد مرتبہ انتظامیہ کی توجہ بھی اس جانب مرکوز کروائی ہے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے۔دوسری طرف جگہ جگہ گندگی کے ڈھیروں سے بیماریاں پھیل رہی ہیں،بارش ہو جائے تو کئی کئی دن پانی نہیں نکالا جا سکتا جس کی وجہ سے مچھر پیدا ہو تے رہتے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گندگی میں شاپنگ کرنا ہمارے لئے محال ہوگیا ہے ہم انتظامیہ سے دوبارہ اپیل کرتے ہیں کہ صفائی کے لئے بہتر انتظام کئے جائیں 

مزید : میٹروپولیٹن 1