عوام کو سستے داموں اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،ملک وارث

عوام کو سستے داموں اشیاء فراہم کی جارہی ہیں،ملک وارث

  



لاہور(نیوز رپورٹر) لنڈا بازار اسٹیشن انتظامیہ کے عہدے دار ملک وارث کا کہنا ہے کہ یہاں پر اب بھی عوام کو سستے داموں اشیاء فروخت کی جارہی ہے پورے ملک میں جس تیزی سے مہنگائی بڑھ رہی ہے اس کا اثر یہاں پر بھی پڑ رہا ہے مگر اس کے باوجود یہاں پر قیمتوں میں اس قدر اضافہ نہیں کیا گیا کیونکہ ہمیں بھی علم ہے کہ یہاں پر غریب لوگ خریداری کے لئے آتے ہیں ان کو کسی قسم کی مشکلات پیش نہ آئیں انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر ہر چیز پر توجہ دی جاتی ہے اور جو مسائل ہیں ان کے حل کے لئے ہم نے کمیٹی بنائی ہوئی ہے جو اپنا کام کررہی ہے اور اس میں بہتری بھی لائے گی انہوں نے مزید کہا کہ یہاں پر اب بہت بڑی تعداد میں لوگ خریداری کیلئے آتے ہیں اور اس وجہ  سے بھی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے ہمیں عوام کی مشکلات کا علم ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1