سردی میں اضافہ، لنڈ ا بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمانوں پر، شہری پریشان 

سردی میں اضافہ، لنڈ ا بازار میں گرم کپڑوں کی قیمتیں آسمانوں پر، شہری پریشان 

  



لاہور(افضل افتخار) سردی کی آمد کے ساتھ ہی لنڈا بازار میں بھی عوام کا رش بڑھ گیا ہے مگر مہنگائی کے ہاتھوں عوام شدید پریشان ہیں اور لنڈا میں بھی اب سستے داموں اشیاء ملنا ماضی کاحصہ بن کر رہ گیا ہے ہر شخص لنڈا بازار میں بھی مہنگائی کا رونا روتا ہی نظر آتا ہے اس حوالے سے روز نامہ پاکستان کے زیر اہتمام کئے گئے سروے میں لنڈا بازار سٹیشن لاہورمیں خریداری کے لئے آنے والے شہری حکومت کے خلاف پھٹ پڑے۔ مالک خان، نذیر، زاہد، حامد، فضل، شرجیل اور ندیم نے کہا کہ لنڈا بازاربھی اب امیر لوگوں کی خریداری کا بازار بن کر رہ گیا ہے یہاں پر غریبوں کے لئے اب کوئی ریلیف نہیں ہے پہلے یہاں پر بہت سستے داموں کپڑے اور دیگر اشیاء مل جاتی تھیں مگر اب افسوس کی بات ہے کہ ہر چیز کی قیمت کو آگ لگ گئی ہے اور غریب بھی یہاں سے اب خریداری کرنے سے قاصر ہے۔ اس حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ناہید، سحرش، بانو، شکیلہ، زبیدہ اور نبیلہ نے کہا کہ ہم یہاں پر بہت دورسے خریداری کرنے کے لئے آئے ہیں یہاں پر ایک دم ہی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں افسوس حکومت کے سب دعوے دھرے رہ گئے۔ زاہدہ، نگہت، فاطمہ، حاجرہ،علینا،سمیعہ او صائمہ نے کہا کہ ہمارا تعلق متوسط گھرانے سے ہے اور ہم یہاں پر آکر اس مہنگائی کے دور میں خریداری کرتے ہیں مگر اب تو یہاں پر آکر معلوم ہورہا ہے یہاں پر بھی قیمتیں اب ہماری قوت خرید سے باہر ہوگئی ہیں ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس جانب توجہ دی جائے۔ سکندر،وسیم،بگا علی، خرم،حارث اور شاکر اور شان نے کہا کہ مہنگائی کے دور میں تو اب زندگی گزار نا بہت ہی مشکل ہوگیا ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...