سموگ کی روک تھام، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلہ پر پابندی 

        سموگ کی روک تھام، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلہ پر پابندی 

  



لاہور (سپیشل رپورٹر،لیڈی رپورٹر) محکمہ ماحولیات نے صوبائی دارلحکومت لاہور میں فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لئے دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے شہر میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اس سلسلے میں لاہور ٹریفک پولیس اور محکمہ ماحولیات کے اہلکاروں پر مشتمل چار ناکہ ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں جو لاہور کے چار داخلی راستوں ٹھوکر نیاز بیگ، بابو صابو انٹرچینج، سگیاں پل اور شاہدرہ کے مقامات پر ناکے لگا کر دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کو شہر میں داخلے سے روکیں گے۔دریں اثناء صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے شہرکی مختلف شاہراہوں پر موٹر سائیکل سواروں اور شہریوں میں حفاظتی ماسک تقسیم کئے گئے۔ محکمہ نے عوام کو آلودگی سے بچنے کیلئے حفاظتی و احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی بھی ہدایت کی۔شہر لاہور میں سموگ کے باعث گز شتہ روز تمام سرکاری و نجی سکولوں بند رہے،، بعض جگہوں پر سکول کھلے رہے۔والدین کی طرف سے احتجا ج نظر آیا کہ کیا یہ سموگ کا پہلے نہیں پتہ تھا پیشتر والدین نے صبح بچو ں کو تیا ر کر کے سکول بھیجا جن کو چھٹی کے با عث وا پس آنا پڑا،والدین نے کہا کہ حکو مت اس حوالے سے کو ئی واضح پلا ن بنا ئے اور ایسے ہدا یت نا مہ وقت پر جا ری کر ے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...