ریونیو ریکارڈ میں ردو بدل،اینٹی کرپشن نے پٹواری کو گرفتار کر لیا

  ریونیو ریکارڈ میں ردو بدل،اینٹی کرپشن نے پٹواری کو گرفتار کر لیا

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)ڈی جی اینٹی کرپشن پنجاب گوہرنفیس کی ہدایت پر کرپٹ عناصر کے خلاف اینٹی کرپشن کی کاروائیاں جاری ہیں، اینٹی کرپشن لاہور ریجنA نے محکمہ مال کے پٹواری محمد ریاض کو گرفتار کرلیاہے، اینٹی کرپشن کے مطابق محمد ریاض کے خلاف اکتوبر 2019 میں مجاز اتھارٹی نے جوڈیشل ایکشن کی منظوری دی تھی، ملزم پر الزام ہے کہ اس نے دیگر ملزمان کے ساتھ مل کر ریونیو ریکارڈ میں ردوبدل کیا،ملزم نے موضع نتھا سنگھ تحصیل لاہور کینٹ میں واقع زمین کا جعلی حبہ نامہ بنا کر وارثان کو انکے جائز حق سے محروم کیا۔

،ملزم نے جعلی حبہ نامہ بنا کر 321 کنال6مرلے جگہ کے ریکارڈ میں ردوبدل کیا،ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن ڈاکٹر احمد افنان نے کہا کہ کرپٹ عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں کی جارہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...