حضرت سید عزیز الدین الحسنی المعروف پیر مکیؒ کے 829ویں عرس کا آغاز

      حضرت سید عزیز الدین الحسنی المعروف پیر مکیؒ کے 829ویں عرس کا آغاز

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(فلم رپورٹر)حضرت سید عزیز الدین الحسنی والحسینی المعروف حضرت پیر مکی ؒکے829ویں سالانہ عرس مبارک کی تقریبات کا با قاعدہ آغاز صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے چادر پوشی کی رسم سے کیا۔اس موقع پرسیکرٹری و چیف ایڈمنسٹریٹر اوقاف کیپٹن (ر)محمد محمود، ڈائریکٹر جنرل مذہبی امور اوقاف ڈاکٹر طاہر رضا بخاری، زونل ایڈمنسٹریٹر اوقاف لاہور و دیگر مشائخ عظائم نے بھی شرکت کی۔ محکمہ اوقاف نے زائرین کی سہولت اور دربار شریف پر آنے والے زائرین کے لئے خصوصی انتظامات کئے ہیں۔ عرس کے ایام میں تقسیم لنگر کے لئے 2لاکھ 66ہزار روپے مختص کئے گئے۔اس موقع پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں۔دربار کے آنے والے راستوں پر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں۔ عرس کی افتتاحی تقریب سے صوبائی وزیر اوقاف و مذہبی امورپنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اولیائے کرام نے  افکار و تعلیمات کو مکمل طورپر احکامِ شریعت کے نہ صرف تابع قراردیا بلکہ تصوف کو شریعت کا امین اور نگہبان بنا کر پیش کیا اور یوں برصغیر میں ایک ایسے اسلامی مکتبِ تصوف کی بنیاد رکھی جِس کی بلندیوں پر ہمیشہ شریعت و طریقت کا پرچم لہراتا رہے گا۔ اولیائے کرام نے روادارانہ فلاحی معاشرے کی بنیاد رکھی،وہ اخوت،بھائی چارے،انسان دوستی،ایثار و محبت جیسے جذبوں سے آراستہ ہے۔
عرس