ایرانی قونصل جنرل کی سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے ساتھ ملاقات

ایرانی قونصل جنرل کی سابق وزیر اعلیٰ منظور وٹو کے ساتھ ملاقات

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو سے ایران کے قونصل جنرل محمد رضا ناظری نے وٹو ہاؤ س ماڈل ٹاؤن میں ملاقات کی۔ انجمن تعلقات پاک ایران کے پلیٹ فارم پر ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے میاں منظور احمد وٹو کے پنجاب کے دورِ حکومت میں فرقہ واریت اور دہشت گردوں کے خلاف کئے جانے والے موثر اقدامات کی تعریف کی۔ میاں منظور احمد وٹو نے قونصل جنرل کی تشریف آوری پر ان کا شکریہ ادا کیا اور ایرانی قیادت کی طرف سے مسئلہ کشمیر کے لیے پاکستانی موقف کی بھرپور تائید کر نے کے لیے اور کشمیر ی بھائیوں کے ساتھ ہونے والے ظلم اور بربریت کی مذمت کرنے کے لیے ایرانی قیادت اور ایرانی قوم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں مسلم ممالک کے درمیان یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور ایران کے تاجروں، کاشتکاروں اور ٹوریسٹ کے باہمی رابطوں پر بھی زور دیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...