نعیمین ایسوسی ایشن کی قومی سیرت النبیؐ کانفرنس کل ہو گی

  نعیمین ایسوسی ایشن کی قومی سیرت النبیؐ کانفرنس کل ہو گی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) نعیمین ایسوسی ایشن پاکستان شعبہ خواتین کے زیراہتمام35ویں قومی سیرت النبیؐ کانفرنس ومحفل میلاد برائے خواتین کل دارالعلوم جامعہ سراجیہ نعیمیہ مغلپورہ میں ہوگی جس کی صدارت ناظمہ جامعہ سراجیہ نعیمیہ نبیرہ عندلیب نعیمی کریں گی جبکہ سماجی ومذہبی جماعتوں کی نمائندہ خواتین رہنماخطاب کریں گی۔ ترجمان جامعہ نعیمیہ کے مطا بق کانفرنس2 نشستوں پرمشتمل ہوگی،پہلی نشست صبح 9بجے سے 11بجے تک ہوگی۔

، دوسری نشست11بجے سے دن1:30بجے تک جاری رہے گی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...