عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صفائی کے ساتھ سجاوٹ کا خاص انتظام کیا جائے

  عید میلاد النبیؐ کے موقع پر صفائی کے ساتھ سجاوٹ کا خاص انتظام کیا جائے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)آل پاکستان ٹرک ٹرالہ اونرز ایسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری شیخ ؑ عبدالمتین نے کہا ہے کہ ماہِ ربیع الاول کو ایسے منایا جائے کہ دیکھنے والا ہمارے وجود اور کردار میں خوشی محسوس کرے۔ اس کے لئے اشد ضروری ہے کہ عید میلادالنبی کی آمد سے چند روز قبل اپنے گھر کی صفائی کریں اور گھر کو خوب سجائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ا س ماہ مبارک میں گھروں میں چراغاں اور جھنڈیاں لگا کرخوشی کا اظہار کریں اوراپنے دوستوں اور عزیزواقارب کو ماہِ ربیع الاول پر آمد پر مبارکباد دیں۔ماہ ربیع الاول کی برکات اللہ کی رحمتوں کا خزینہ ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...