بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، 2ٹیوب ویلوں کی ڈائریکٹ سپلائی کاٹ دی گئی 

    بجلی چوروں کیخلاف کارروائیاں، 2ٹیوب ویلوں کی ڈائریکٹ سپلائی کاٹ دی گئی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹی رپورٹر)لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی خصوصی ہدایات پر ایسٹرن سرکل میں ایس ای رشید احمد خان کی زیر نگرانی ایس ڈی اوواہگہ روڈ سب ڈویژن شعبان صدیق نے اپنے سٹاف اور ڈویژنل ٹاسک فورس کے ہمراہ ٹھٹہ ڈھلواں اور ویلج ڈھسین کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا۔ آپریشن کے دوران پتہ چلاکہ وہاں پر دو ٹیوب ویلز کو ڈائریکٹ سپلائی سے چلایا جا رہاتھا۔آپریشن کے دوران دونوں ٹیوب ویلزکے کنکشن منقطع کر دئیے گئے اور بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آر کے اندراج کے لئے درخواستیں متعلقہ تھانوں میں جمع کروا دی گئی ہیں اور ساتھ ہی ساتھ 440,050یونٹس بجلی چوری کی مد میں چارج کئے گئے ہیں۔ چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لیسکو میں بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے ٹاسک فورس اور لیسکو آپریشن اور سرویلنس کی ٹیموں کی جانب سے مہم جاری ہے اس کے ساتھ ساتھ بجلی چوروں کو ڈٹیکشن بلز چارج کرنے کے ساتھ ساتھ ڈیڈ ڈیفالٹرز سے واجب الادا رقومات کی وصولی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ لیسکو چیف کا کہنا ہے کہ ہم لیسکو سے بجلی چوری کے مکمل خاتمے کے لئے پوری طرح سے سرگرم عمل ہیں۔