امت مسلمہ اپنی عظمت کی بحالی کیلئے اسوہ حسنہؐ پر عمل کرے

امت مسلمہ اپنی عظمت کی بحالی کیلئے اسوہ حسنہؐ پر عمل کرے

  



لاہور (سٹی رپورٹر)پاکستان انجمن تاجران لاہور کے صدر ملک امانت علی نے کہا ہے کہ تمام پاکستانیوں کو ماہ ربیع الاول کی بہت مبارک ہو،یہ مبارک مہینہ ہمیں امن اور خوشیوں کی آمد کی نوید سناتا ہے۔آج بھی اسی استقامات اور اسوہ حسنہ پر عمل پیراہو کر امت مسلمہ اپنی کھوئی ہوئی عظمت بحال کرسکتی ہے، آج کے دن ہمیں اس عہد کی تجدید کرنا چاہیے کہ ہم اپنی صفوں میں مکمل اتحاد و اتفاق اور یکجہتی برقرار رکھ کر اپنے درمیان نفاق پیدا کرنے کی ناپاک سازشوں کو ناکام بنادیں گے۔اس وقت امت مسلمہ اتحاد کو جتنی ضرورت ہے پہلے کبھی نہیں تھی جب تک مسلمان نبی کریم کے اسوہ پر عمل پیرا نہیں ہوں گے کامیابی نہیں مل سکتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1