چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایونیو ون کے گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا

چیف ایگزیکٹو لیسکو نے ایونیو ون کے گرڈ سٹیشن کا دورہ کیا

  



لاہور(سٹی رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے  چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ نے ایل ڈی اے ایونیو ون گرڈ اسٹیشن کا دورہ کیا چیف ایگزیکٹو پی آئی ٹی سی امتیاز احمد، جنرل منیجر آپریشن پرویز اقبال اور چیف انجینئر ٹی اینڈ جی فواد احمد بھی چیف لیسکو کے ہمراہ تھے۔ چیف لیسکو نے بکٹ ماؤنٹیڈ مشین کوآپریشنل کرنے پر عملی مظاہرہ کا جائزہ لیا۔چیف لیسکو نے بتایا کہ حالیہ سموگ کے دوران بجلی کی سپلائی بحال رکھنے اور کسی بھی بریک ڈاؤن سے بچنے کے لیئے لیسکو سٹاف بڑی ٹرانسمیشن لائنوں کی صفائی میں مصروف عمل ہے۔ لیسکو کے جی ایس او سٹاف نے صفائی کے اس عمل میں بکٹ ماؤنٹیڈ کرین کا استعمال کیا ہے جس میں پانی کے پریشر پمپ کے ذریعے ٹرانسمیشن لائنوں کو صاف کیا جارہا ہے۔ چیف لیسکو کا کہنا ہے کہ بکٹ ماؤنٹیڈ کرین کے استعمال سے نہ صرف صفائی کا دشوار گزار عمل آسان بنا ہے بلکہ سٹاف کی سیفٹی کو بھی یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فضائی آلودگی کی وجہ سے کنڈکٹرز اور انسولیٹرز پر گرد جم جانے اور سموگ کے باعث اس میں نمی پیدا ہونے کی وجہ سے بجلی کی سپلائی متاثر ہوتی ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1