عید میلاد النبیؐ اہل اسلام کا ایک نورانی تہوار ہے،اشرفجلالی

عید میلاد النبیؐ اہل اسلام کا ایک نورانی تہوار ہے،اشرفجلالی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے لاہور شاد باغ میں جشن آمد رسول ؐکانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا عید میلاد النبی ؐ اہل اسلام کے عشق رسول ؐکے اظہار کا ایک نورانی تہوار ہے۔محسن انسانیت کی آمد اللہ تعالی کا دنیا پر سب سے بڑا احسان ہے۔محفل میلاد اللہ تعالی کے اس احسان پر شکربجا لانے کا ایک انداز ہے۔مغرب کی گستاخانہ روش کے مقابلے میں تعظیم رسولؐ شریعت کا حکم اور وقت کی ضرورت ہے۔آمد مصطفیؐ کو مرحبا کہنے والوں کا مکمل سال برکتوں کے ہمراہ گزرتا ہے۔۔

کانفرنس کی صدارت صاحبزادہ محمد عمر سجادہ نشین آستانہ عالیہ صوفی محمد اللہ دتہ نے کی۔جبکہ الحاج محمد افضل بھٹی،حکیم فرزند علی،پیر سید محمد نثار اشرف شاہ سمیت کثیر تعداد میں شرکاء نے شرکت کی۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...