پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا،اشرف بھٹی

پی ٹی آئی کی حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا،اشرف بھٹی

  



اہور (نمائندہ خصوصی)پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ جب سے پی ٹی آئی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تواس نے تب سے ہی عام آدمی کا جینا دوبھر کردیا ہے اس حکومت کی وجہ سے اب تک لاکھوں لوگ بے روز گار ہو چکے ہیں اور ملکی کاروباری انڈسٹری کا کام ٹھپ ہو چکا ہے اگر اس حکومت نے اپنی پالیسو ں میں کوئی تبدیلی نہ کی تو  عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو جائیں گے۔

۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ہر شعبے کا برا حال ہو چکا ہے کوئی بھی شعبہ ایسا نہیں ہے کہ جو بد حالی کا شکار نہ ہوا ہو نئے الیکشن کے مطالبے کی آواز آپکو جلد ہی ملک بھر سے آنا شروع ہو جائے گی حکومت کرنا پی ٹی آئی کے بس کی بات ہی نہیں ہے یہ لوگ صرف تقریریں ہی کر سکتے ہیں حکومت میں آنے سے پہلے بھی تقریریں کرتے تھے اور اب حکومت میں آنے کے بعد بھی انہوں نے سوائے تقاریریں کرنے کے کچھ بھی نہیں کیا ہے ان کی وجہ سے ملک کا ایک بڑا طبقہ خط غربت سے بھی نیچے زندگی گزارنے پر مجبور ہو گیا ہے اور اس وقت ڈاکٹرز ہوں یا نرسیں ہوں کسان ہوں یا پھر کسی اور شعبے سے تعلق رکھنے والے لوگ ہوں سب ہی لوگ ان کے خلاف سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں حکمرانوں نے اگر اپنا قبلہ درست نہ کیا تو پھر عوام انکا محاسبہ کریں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...