مسلم لیگ(ن) کا وزیرریلوے شیخ رشید کو عہد ے سے ہٹانے کا مطالبہ

  مسلم لیگ(ن) کا وزیرریلوے شیخ رشید کو عہد ے سے ہٹانے کا مطالبہ

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) کا وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کو فوری عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ،شیخ رشید کو ہٹانے کی مسلم لیگ (ن) نے پنجاب اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی،قرارداد مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمی بخاری کی جانب سے جمع کرائی گئی۔پنجاب اسمبلی کا یہ ایوان وزیر اعظم عمران خان سے مطالبہ کرتا ہے کہ سانحہ تیزگام کی شفاف تحقیقات کیلئے غیر جانبدار کمیشن قائم کیا جائے۔دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کی رکن اسمبلی اسوہ آفتاب نے یکساں نصاب تعلیمی نظام میں رائج کرنے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

۔وزیراعظم عمران خان نے نئی حکومت کی تشکیل کے وقت یکساں نصاب تعلیم کا نعرہ بلند کیا تھا لیکن اس پر عمل نہ ہو سکا،دوسری طرف مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی سمیرا کومل نے پنجاب پولیس کا نابینا افراد پر تشدد کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرادی۔پنجاب پولیس کی جانب سے نابینا افراد پر تشدد قابل مذمت ہے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1


loading...