زرداری سے ملاقات کیلئے دائر درخواست پررجسٹرار آفس کااعتراض مسترد، سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس شاہد وحیدنے سابق صدرآصف علی زرداری سے ملاقات کے لئے دائرپیپلز پارٹی کے راہنماقمرزمان کائرہ کی درخواست پر عدالت عالیہ کے رجسٹرار آفس کااعتراض مستردکرتے ہوئے رجسٹرار آفس کودرخواست سماعت کے لئے مقرر کرنے کی ہدایت کردی۔فاضل جج نے قمر زمان کائرہ کی درخواست کی بطوراعتراض کیس سماعت کی،جس میں قمر زمان کائرہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ آصف علی زرداری بیمار ہیں، ان سے ملاقات کرنا چاہتا ہوں۔رجسٹرار آفس نے درخواست پراعتراض عائد کیا تھا کہ آصف علی زرداری اڈیالہ جیل راولپنڈی میں قید ہیں،اس لئے درخواست لاہور ہائی کورٹ کے راولپنڈی بنچ میں دائر ہونی چاہیے۔اعتراض عائ