رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پرمحکمہ انسداد منشیات و مدعاعلیہان کو نوٹسز جاری

رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پرمحکمہ انسداد منشیات و مدعاعلیہان کو نوٹسز ...

  



لاہور(نامہ نگار)انسداد منشیات کی خصوصی عدالت نے منشیات برآمدگی کیس میں ملوث رانا ثنا اللہ کی درخواست ضمانت پرمحکمہ انسداد منشیات سمیت دیگر مدعاعلیہان کو9نومبرکے لئے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیاہے،سپیشل جج سینٹرل خالد بشیر نے بطور ڈیوٹی جج کیس کی سماعت کی،رانا ثناء اللہ کے وکیل سید فرہادعلی شاہ نے درخواست ضمانت میں موقف اختیار کیا ہے کہ سیف سٹی کیمروں کی فوٹیح کے بعد تمام مقدمہ جعلی ثابت ہوتا ہے،عدالت سی سی ٹی وی فوٹیج کا ریکارڈ کا جائزہ لے،عدالت نے مذکورہ بالاحکم جاری کرتے ہوئے سماعت 9نومبرتک ملتوی کردی، اس کیس کی سماعت عدالت میں نئے تعینات ہونے والے جج شاکرحسین کریں گے۔

ثنااللہ،درخواست

مزید : صفحہ آخر