110 زندہ مینڈک کالج والوں نے منگوائے تھے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضاحتی رپورٹ عدالت میں جمع

110 زندہ مینڈک کالج والوں نے منگوائے تھے،پنجاب فوڈ اتھارٹی کی وضاحتی رپورٹ ...

  



لاہور(نامہ نگار)لاہور کے داخلی راستے سے مینڈک برآمد ہونے کے متعلق درخواست پر پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انفارمیشن کمیشن میں رپورٹ داخل کردی۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے کمشن کو بتایا گیاہے کہ پانچ من مردہ مینڈک نہیں بلکے 110 زندہ مینڈک برآمد ہوئے، انفارمیشن کمشنر کو شہری رانا عمران جاوید نے آگاہ کیاپنجاب فوڈ اتھارٹی نے جواب میں بتایا ہے کہ 110 زندہ مینڈک کو نجی کالج کے آرڈر پر ڈیلوری لئے لایا گیا،پنجاب فوڈ اتھارٹی ممنوعہ اور مردہ جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں کر رہی ہے۔

زندہ مینڈک

مزید : صفحہ آخر