عالمی بینک پورٹ قاسم میں ٹرانسپورٹ سٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون کرے گا، علی زیدی

  عالمی بینک پورٹ قاسم میں ٹرانسپورٹ سٹرکچر کی بہتری کے لیے تعاون کرے گا، علی ...

  



اسلام آباد (این این آئی)عالمی بینک پورٹ قاسم میں ٹرانسپورٹ سٹرکچر میں بہتری کے لیے پاکستان کے ساتھ تعاون کرے گا۔ عالمی بینک کے وفد نے مسٹر اولیور پی لی برکی قیادت میں وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی سے ملاقات کی جس میں ٹرانزٹ ایفی شینسی بڑھانے سمیت مختلف امور زیر بحث آئے۔ عالمی بینک کے پاکستان اور افغانستان کے لیے پریکٹس منیجر ٹرانسپورٹ اولیور پی لی بر نے مجوزہ پراجیکٹ کے حوالے سے وزارت بحری امورکے اعلیٰ حکام سے تبادلہ خیال کیا۔

علی زیدی

مزید : صفحہ آخر