پارلیمان کو بلڈوز کر کے دو انتہائی متنازعہ قوانین پاس کئے گئے،شیر ی رحمن 

   پارلیمان کو بلڈوز کر کے دو انتہائی متنازعہ قوانین پاس کئے گئے،شیر ی رحمن 

  



اسلام آباد (این این آئی)سینیٹ میں پیپلزپارٹی کی پارلیمانی لیڈر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پارلیمان کو بلڈوز کر کے دو انتہائی متنازعہ قوانین پاس کئے گئے۔جمعرات کو سینیٹر شیری رحمن نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج پارلیمنٹ کیلئے سیاہ دن ہے۔انہوں نے کہا کہ دو متنازعہ قوانین میڈیکل ٹریبیونل بل اور میڈیکل کمیشن آرڈیننس کو قومی اسمبلی سے بلڈوز کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ قائمہ کمیٹیوں اور تمام قوانین کو بائی پاس کیا گیا،ایک نئے آرڈیننس کو پیش کر کے تین کو ایکسٹینشن دی گئی۔انہوں نے کہا کہ نا منظوری سے بچنے کیلئے آرڈیننسزسینیٹ میں پیش نہیں کئے گئے۔

شیر ی رحمن 

مزید : صفحہ آخر