خواجہ سلمان رفیق کیمپ جیل  سے جنرل ہسپتال منتقل  

  خواجہ سلمان رفیق کیمپ جیل  سے جنرل ہسپتال منتقل  

  



لاہور(این این آئی)پیرا گون ہاؤسنگ سکینڈل میں گرفتار مسلم لیگ (ن) کے رہنما خواجہ سلمان رفیق کو کیمپ جیل سے جنرل ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔بتایا گیا ہے کہ خواجہ سلمان رفیق کی جیل میں طبیعت خراب ہونے پرانہیں ہسپتال منتقل کیا گیا۔جیل ڈاکٹر نے لیگی رہنما کے کچھ ٹیسٹ تجویز کئے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب کے سابق وزیرصحت کی اسپتال منتقلی کا مقصد میڈیکل چیک اپ اور ٹیسٹ کروانا ہے۔

خواجہ سلمان رفیق

مزید : صفحہ آخر